
ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف کل کے میچ کے لیے فخر زمان پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق فخر زمان کے گھٹنے کا علاج جاری ہے جس کے باعث وہ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
فخر زمان کے آئندہ ہفتے تک فٹ ہونے کی امید ہے۔
علاوہ ازیں سلمان علی آغا کو گزشتہ روز کی ٹریننگ کے بعد بخار ہو گیا تھا، تاہم وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں کل اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔