
فرانس کے مشہور بادشاہ نپولین بوناپارٹ پر بننے والی فلم کا دوسرا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔
فلم میں نپولین کا کردار آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جوکن فینکس ادا کریں گے جبکہ فلم ڈائریکٹر رڈلی اسکاٹ ہیں۔
فلم ’نپولین‘ شائقین کو 1793 کے فرانس میں لے جائے گی اور نپولین بوناپارٹ کے روز و شب کی عکاسی کرے گی۔
ٹریلر کا آغاز ایک سخت منظر سے ہوتا ہے جس میں نپولین دشمن فوج کے قریب آتے ہی گولہ باری کرواتا ہے، گولہ باری سے برف ٹوٹتی ہے اور دشمن فوج پوری سمندر برد ہوجاتی ہے۔
فلم میں نپولین اور اس کی اہلیہ ملکہ جوزفین کے تعلق کی بھی منظرکشی کی گئی ہے۔