امریکی طیارہ تباہ کرنے کی کوشش کا الزام، امریکی پائلٹ گرفتار

19
امریکی طیارہ تباہ کرنے کی کوشش کا الزام، امریکی پائلٹ گرفتار

امریکی طیارے کو کریش کرنے کی کوشش کے الزام میں امریکی پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق آف ڈیوٹی پائلٹ پر اقدام قتل کی کوشش کے 83 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق آف ڈیوٹی امریکی پائلٹ نے اتوار کی رات امریکی پرواز کو گرانے کی کوشش کی۔ پائلٹ طیارے کے کاک پٹ میں کپتان اور فرسٹ آفیسر کے پیچھے بیٹھا تھا۔

امریکی میڈیا نے ایئرلائن انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ آف ڈیوٹی پائلٹ نے دوران پرواز خلل ڈالنےکی کوشش کی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایئر لائن کی پرواز 80 مسافروں کو لے کر واشنگٹن سے کیلیفورنیا جا رہی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }