آسٹریلیا کا نیدر لینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

66
فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دہلی میں کھیلا جارہا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، مارک اسٹوئنس میچ نہیں کھیلیں گے، کیمرون گرین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں چار چار میچز کھیل چکی ہیں، آسٹریلیا نے دو جبکہ نیدر لینڈز نے ایک میچ جیتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }