امریکی ایئرپورٹ پر عملے کی چوری پکڑی گئی

64
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

امریکا کے شہر میامی کے ایئرپورٹ پر عملے کے افراد کی مسافروں کے سامان سے پیسے اور قیمتی چیزیں چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق عملے کے 2 افراد نے 29 جون کو مسافروں کے بیگ سے 600 ڈالر اور دیگر چیزیں چوری کیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزمان ایکس رے مشین سے سامان گزرنے کے عمل کے دوران مسافروں کے سامان سے پیسے چوری کرتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ملزمان حراست میں ہیں اور انہوں نے اس سے قبل بھی اسی طرح کی واردات کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }