
امریکا کی ریاست مین میں 22 افراد کو قتل کرنے والے شخص کی لاش دو دن بعد مل گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 روز قبل ریاست مین میں فائرنگ سے 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
امریکی حکام کے مطابق لاش کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ملزم نے سر میں گولی مار کر خودکشی کی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ملزم رابرٹ کارڈ سابق فوجی تھا جسے نوکری سے نکالا گیا تھا۔