شاداب خان کو بنگلادیش کیخلاف نہ کھلانے کی وجہ سامنے آگئی

105
شاداب خان-- فائل فوٹو
شاداب خان– فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسپن بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان کو میڈیکل پینل کے مشورے پر آرام دیا گیا ہے۔

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق شاداب خان کے میڈیکل معائنے کے بعد انہیں آج نہیں  کھلایا جارہا۔

شاداب خان جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران کنکشن کا شکار ہوئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ گزشتہ سال ستمبر سے شاداب خان کے ساتھ کنکشن کا تیسرا واقعہ ہے، ان کی صحت کے لیے ہر طرح کی احتیاط برتی جائے گی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق آنے والے دنوں میں شاداب خان کے مزید معائنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے فخر زمان، سلمان آغا اور اسامہ میر فائنل الیون میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }