ترکی کے شہر استنبول میں ایک کثیر منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے عمارت کی تمام منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو نے کہا کہ عمارت سے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے اور انخلاء کے عمل کے دوران کوئی بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
ترکی کے شہر استنبول میں گزشتہ رات دیر گئے ایک 24 منزلہ عمارت میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔
اس واقعے کی خوفناک فوٹیج میں بڑے ٹاور بلاک کی تمام منزلوں میں آگ کے شعلے اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے کیونکہ رات کو آسمان پر دھواں پھیل گیا تھا۔
یہ واقعہ استنبول کے ضلع کڈیکوئی کے علاقے فکرتیپے میں پیش آیا، ایک نجی نیوز چینل نے رپورٹ کیا کہ آگ نچلی منزل سے شروع ہوئی اور عمارت کے اطراف میں تیزی سے اوپر کی منزل تک پھیل گئی۔
Advertisement
آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ترک پولیس، ایمبولینس سروس اور فائر بریگیڈ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ آس پاس کے علاقوں میں بھی حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق عمارت کی بجلی منقطع ہوگئی جب کہ اردگرد کی کچھ عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا۔
سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو نے کہا کہ انخلاء کے عمل کے دوران کوئی بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
اماموگلو نے کہا کہ کاڈیکوئی کے ضلع فکرتیپے میں ایک بلند عمارت میں لگی آگ پر ہمارے فائر فائٹرز نے قابو پالیا، انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ تحقیقات کے بعد واضح ہو گی۔
Advertisement