کیویز کیخلاف اہم میچ میں کپتانی میں غلطی کی گنجائش نہیں، عامر

78

کیویز کیخلاف اہم میچ میں کپتانی میں غلطی کی گنجائش نہیں، عامر

فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں کپتانی میں  کسی غلطی کی گنجائش نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں گفتگو کے دوران محمد عامر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ڈے کا گیم ہے وکٹ پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو جلدی آؤٹ کریں تو وہ دباؤ میں آسکتے ہیں۔

عامر نے کہا کہ میچ میں بابر اعظم کو تھوڑا آزادی سے کھیلنا ہوگا۔

انہوں نے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }