غزہ میں اسرئیلی جنگی جرائم، چاڈ نے بھی اپنا سفیر واپس بلالیا
وسطی افریقی ملک چاڈ نے بھی اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔ اس طرح ترکیہ، ہنڈوراس، چلی، کولمبیا، اردن اور بحرین کے بعد چاڈ بھی ان ملکوں کی فہرست میں تازہ ترین اضافہ ہے جس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے فلسطینیوں کے قتل عام پر یہ غیرمعمولی قدم اٹھا یا ہے۔