ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم دنیا سے رخصت ہوگئیں

52

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم دنیا سے رخصت ہوگئیں

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم دنیا سے رخصت ہوگئیں

لندن: شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان نے ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، ملکہ برطانیہ 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں ہیں۔

 شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کے انتقال کا اعلان کیا۔ ایلزبتھ دوئم کے بیٹے شہزادہ چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ ہوں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز تھی، ڈاکٹروں نے ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنس چارلس اور کمیلا پارکر بھی ملکہ برطانیہ کی عیادت کیلئے پہنچ گئی تھیں۔

Advertisement

ان کے علاوہ ڈیوک اور ڈچز آف کیمرج پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن بھی ملکہ کی عیادت کیلئے بیلمورل شاہی محل میں موجود تھیں۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ گزشتہ کچھ عرصے سے اسکاٹ لینڈ میں واقع بیلمورل پیلس میں مقیم تھیں۔

دوسری جانب برطانیہ کی نومنتخب وزیراعظم لِزٹرس نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’بکنگھم پیلس سے آنی والی خبروں پر پورے ملک میں گہری تشویش پائی جاتی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میری اور برطانیہ کے عوام کی نیک تمنائیں ملکہ اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں‘۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }