نامعلوم افراد نے 6 مسافر بسوں کو آگ لگا دی

124
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بنگلادیش میں نامعلوم افراد نے 6 مسافر بسوں کو آگ لگا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسافر بسوں کو آگ گزشتہ شام ڈھاکا، نارائن گنج اور بھولا اضلاع میں لگائی گئی۔

بنگلادیش کی اپوزیشن جماعتوں نے آج سے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کا مقصد حکمران جماعت عوامی لیگ پر دباؤ بڑھانا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکمران جماعت سے مستعفی ہونے اور غیرجانبدار انتظامیہ کے ذریعے عام انتخابات کروانا چاہتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }