پاکستان ٹیم بھارت سے وطن واپسی کیلئے کل روانہ ہوگی

40
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کےلیے جانے والی پاکستان ٹیم بھارت سے وطن واپسی کےلیے کل روانہ ہوگی۔

قومی ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی نہ کرسکی اور اس کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ 

آج قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیل رہی ہے، جس کے بعد کھلاڑی کل وطن واپس آجائیں گے۔ 

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑی کل صبح اور کچھ شام میں بھارت سے دبئی پہنچیں گے۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑی دبئی سے اپنے اپنے شہروں کی فلائٹ لیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }