گورنر کیلی فورنیا وائٹ ہاؤس کے مضبوط امیدوار ہیں، جو بائیڈن

111

صدر جو بائیڈن کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم اور ان کی اہلیہ سے خوشگوار موڈ میں بات کرتے ہوئے
صدر جو بائیڈن کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم اور ان کی اہلیہ سے خوشگوار موڈ میں بات کرتے ہوئے

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم وائٹ ہاؤس کے مضبوط امیدوار ہیں۔

اپنی صدارتی مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ جو عہدہ ان کی نظروں میں ہے، گورنر نیوسم بھی اسے حاصل کرسکتے ہیں۔ 

ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کانفرنس سے خطاب میں صدر جو بائیڈن نے 56 برس کے گیون نیوسم کو شاندار گورنر قرار دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ گیون نیوسم جو چاہیں وہ عہدہ حاصل کرسکتے ہیں حتیٰ کہ وہ صدارتی عہدہ بھی جس کے وہ خود دوسری بار امیدوار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }