امریکا خاموشی سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی بڑھا رہا ہے: بلوم برگ

108

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا خاموشی سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی بڑھا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بلوم برگ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پینٹاگون کو دی گئی درخواست میں اپاچی گن شپ بیڑے کے لیے مزید لیزر گائیڈڈ میزائل شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ درخواست میں 155 ایم ایم گولے، نائٹ ویژن ڈیوائسز، بنکر بسٹر گولہ بارود اور فوجی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی محکمۂ دفاع امریکا اور یورپ کے ذخائر سے ان ہتھیاروں کو دستیاب کرانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کو ہر سال 3.8 ارب ڈالرز کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }