قونصل جنرل پاکستان حسین محمد کا رمضان افطار ٹینٹ کا دورہ۔
ورکرزمیں کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے۔
دبئی(نیوزڈیسک):: پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے پورٹ راشددبئی پر پاکستانی کمپنی وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے زیر اہتمام رمضان افطار ٹینٹ کا دورہ کیا جہاں رمضان کے آغاز سے 300 سے زائد افراد کو روزانہ افطاری فراہم کی جارہی ہےجو مقدس مہینے کے دوران کمیونٹی کی خدمت اور یکجہتی کے جذ بہ کو فروغ دیتا ہے
قونصل جنرل نے پریس قونصلرمحمدصالح خان،کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں اور قونصلیٹ کے دیگرافسران کے ہمراہ لوگوں میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے اور ان کے ساتھ اجتماعی دعا میں شامل ہوئے۔انہوں نے وسٹا میری ٹائم کے اس نیک اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کوششیں اتحاد اور ہمدردی کے جذبے کو تقویت دیتی ہیں۔ قونصل جنرل نے افطار خیمہ کی سہولت کے لیے دبئی حکومت کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی ویلفیئر کو فروغ دینے میں پبلک پرائیویٹ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔