کئی ملکوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں جاری

35
کئی ملکوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں جاری

دنیا کے کئی ملکوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کروانے کی کوششیں جاری ہیں۔

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کا کہنا ہے کہ قطر، مصر، امریکا، یورپی یونین اور اسپین عارضی جنگ بندی میں توسیع کے معاملے پر کام کر رہے ہیں۔

عارضی جنگ بندی میں ایک، دو یا تین روز کی توسیع ہوسکتی ہے، فی الحال کوئی نہیں جانتا توسیع کتنے روز کی ہوگی۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیاد پر وقفے میں توسیع ہونی چاہیے۔

برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹالٹن برگ کا کہنا تھا کہ چار روزہ جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ غزہ میں اشد ضروری امداد کی فراہمی اور مزید یرغمالیوں کی رہائی ہوسکے۔

دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ اگر مزید یرغمالی رہا کیے جائیں تو جنگ بندی میں توسیع کے لیے تیار ہیں۔

ترجمان اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ مزید 50 یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی میں توسیع کی، اسرائیلی رضامندی سے حماس آگاہ ہے، غزہ کی پٹی میں اب بھی 184 اسرائیلی یرغمالی موجود ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں، فلسطین کے قیدیوں کے کلب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے گذشتہ رات 60 سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں سابقہ فلسطینی قیدی بھی شامل ہیں، مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 3 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }