روس، یوکرین، مالدوو برفانی طوفان کی لپیٹ میں، 13 افراد ہلاک

67

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

برفانی طوفان نے جنوبی روس، وسطی اور جنوبی یوکرین اور مالدوو کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، طوفانی ہواؤں، برف باری کے ساتھ سیلاب کا بھی سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس، یوکرین، مالدوو کے مختلف علاقوں میں طوفان اور سیلاب کے باعث گزشتہ روز 13 افراد ہلاک اور تقریباً 20 لاکھ بجلی سے محروم ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برفانی طوفان نے یوکرین میں 5، روس اور مالدوو میں 4 افراد کی جان لے لی ہے جبکہ برف باری اور تیز ہواؤں کے باعث سینکڑوں قصبوں اور دیہاتوں کی بجلی منقطع اور شاہراہیں بند ہو گئی ہیں جس سے 20 لاکھ افراد متاثر ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین میں کم از کم 19 اور مالدوو میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

محکمۂ موسمیات نے مزید خراب موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں آج برف باری اور بارش کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }