سرنگ میں پھنسے 41 افراد سے امدادی کارکن 3 میٹر کے فاصلے پر

41

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں منہدم سرنگ میں گزشتہ 16 دنوں سے پھنسے 41 افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اب امدادی کارکنان ان پھنسے ہوئے افراد سے صرف 3 میٹر کے فاصلے پر ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امدادی کارکنان سرنگ میں پھنسے افراد سے تقریباً 3 میٹر دور ہیں۔

وزیراعلیٰ اتراکھنڈ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ آج سرنگ کا ریسکیو آپریشن مکمل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے مضافات میں واقع پہاڑی مقام پر درجۂ حرارت گرنے کے بعد فوجی افسران ’ریٹ ہول مائننگ‘ تیکنیک استعمال کر رہے ہیں، جس میں ہاتھوں کے ذریعے ملبے اور چٹانوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 12 نومبر کو اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقے میں سرنگ زمین بوس ہونے سے 41 مزدور 4.5 کلو میٹر زیرِ زمین پھنس گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }