روسی صدر کا فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کا حکم

112

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین سے جڑے خطرات کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔

اپنے بیان میں ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس کو خصوصی فوجی آپریشن اور نیٹو کی مسلسل توسیع سے خطرات لاحق ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وجہ سے روسی فوج کی طاقت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کے حاضر سروس فوجیوں کی تعداد میں تقریباً  ایک لاکھ 70 ہزار افراد کا اضافہ ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }