ورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے ایک ایک میچ اہم ہے، محمد رضوان

88

ورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے ایک ایک میچ اہم ہے، محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کےلیے ایک ایک میچ اہم ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

بنگلورو سے جاری بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ ایونٹ میں ایک میچ ہارے تو 2 جیتے بھی ہیں، جیت ہو یا ہار پاکستانی فینز ہمیں سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین بولرز ہیں، فیلڈنگ میں تھوڑی بہتری کی ضرورت ہے، ورلڈ کپ میں فینز کو بہترین رزلٹ دینے کی کوشش کریں گے۔

وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ شاداب خان  اور محمد نواز اعتماد سے بولنگ کرتے ہیں، یہ دونوں کبھی بھی میچ پلٹ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی ٹیم کے دل میں بھی عوام کی عزت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }