
ایشیا کپ میں سُپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
سری لنکا کے خلاف بھارت کی تین وکٹیں 91 رنز پر گر گئیں۔
بھارت کی پہلی وکٹ 80، دوسری 90 اور تیسری وکٹ 91 رنز پر گری جب شبمن گل 19، ویرات کوہلی 3 اور روہت شرما 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کولمبو میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ مسلسل تیسرے دن کھیلنا ایک چیلنج ہے۔
اس موقع پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈاسن شناکا نے کہا کہ ہم بھی اس پِچ پر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اب سینئر بن چکے ہیں۔
اس میچ کے لیے بھارتی ٹیم نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے شردل ٹھاکر کی جگہ اکشر پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
سری لنکن ٹیم نے پچھلا میچ کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔