
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 22 کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔ اس حوالے سے ریسکیو ایجنسی کا کہنا ہے کہ آتش فشاں پھٹنے کے وقت پہاڑ پر موجود کوہ پیما ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
جکارتا سے ریسکیو ایجنسی کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد ایک کوہ پیما اب بھی لاپتا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
آتش فشاں پھٹنے کے وقت پہاڑ پر 75 کوہ پیما موجود تھے، جن میں سے 52 کو بچا لیا گیا تھا۔
انڈونیشیا کے جزیرے مغربی سماٹرا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔