
قطر، حماس اور اسرائیل کے درمیان فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے کے ایک اور معاہدے کے لیے خفیہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔
سعودی ذرائع کے مطابق فریقین جن شرائط پر بات کر رہے ہیں ان میں تقریباً 300 فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔
ان میں طویل قید کی سزا پانے والے اور طویل عرصے سے قید دس فلسطینی قیدی بھی شامل ہیں جبکہ اس کے بدلے میں حماس 10 سابق اسرائیلی فوجی رہا کرے گا، دیگر قیدیوں میں اسرائیلی خواتین، بچے اور مرد شامل ہوں گے۔
حماس کے مطالبے پر ایک فلسطینی مروان برغوتی کا نام بھی معاہدے میں شامل ہوگا جو پی ایل او کے سابق جنرل سیکریٹری ہیں اور وہ اسرائیلی فوج پر حملے کے الزام میں 2002ء سے اسرائیلی قید میں ہیں۔