طوفان جیسپر 24 گھنٹوں میں آسٹریلیا کے ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ

100

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طوفان جیسپر اگلے 24 گھنٹوں میں آسٹریلیا کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے، آسٹریلیوی حکام نے ایئرپورٹ آج  رات (منگل کو) پروازوں کے لیے بند کر دیا۔

آسٹریلیا کے شمال مشرقی حصے میں طوفان جیسپر کے باعث تیز ہوا کے ساتھ بارشوں اور سیلاب کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کے زیر اثر آسٹریلیا کے علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش اور سیلاب کے باعث آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

طوفان کے پیش نظر انخلاء کے مراکز قائم کر کے مزید ہنگامی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

سیاحتی شہر کیرنز میں ایئرپورٹ آج رات کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }