پاکستان اور یواے ای کے درمیان کھجور کی کاشت کے فروغ کے معاہدے پر دستخط

48

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھجور

کی کاشت کے فروغ کے معاہدے پر دستخط ۔

۔• متحدہ عرب امارات پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

۔• معاہدے کے تحت، متحدہ عرب امارات پاکستان کو کھجور کی کاشت بڑھانے کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔

ابوظہبی(اردوویکلی):: ایمریٹس پیلس ہوٹل ابوظہبی میں منعقد ہونے والے خلیفہ انٹرنیشنل ڈیٹ پام ایوارڈ کے 16ویں سیشن 2024کی شاندار تقریب انعامات کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات  نے وزیربرائے رواداری وبقائے باہمی وچئیرمین بورڈ آف ٹرسٹیز خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجوروزرعی جدت عزت مآب شیخ نہیان بن مبارک النہیان،مقامی شیوخ اوردیگروزرا کرام کی موجودگی میں کھجور کی کاشت اور متعلقہ صنعت کے مختلف پہلوؤں کو ترقی اور فروغ دینے ،زرعی جدت اور تحقیق کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے،۔معاہدے پر یواے ای میں پاکستان کے سفیر جناب فیصل نیازترمذی اورخلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور اور زرعی اختراع کے جنرل سیکرٹری جناب ڈاکٹر عبدالوہاب زید نے دستخط کیئے۔
 یاد رہے چین اور امریکہ کے بعد متحدہ عرب امارات پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔اس وقت متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی بنیادی برآمدات میں ٹیکسٹائل ،فرنیچر ،گوشت اور کھانے پینے کی مختلف اشیاء شامل ہیں۔ اس موقع پر سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی  نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت مشترکہ تعاون کو فروغ دینے اور دونوں فریقوں کے درمیان مہارت کے تبادلے میں مدد کرے گا نیزیہ پاکستانی کاشت کاروں کو کھجور کی پیداوار کومزید بڑھانے کے مواقع بھی فراہم کرے گا جس میں جدید ترقیاتی آئیڈیاز بھی شامل ہیں۔مزیدببرآں متحدہ عرب امارات پاکستان کو کھجور کی کاشت بڑھانے کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا ۔جلد ہی خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈبرائے کھجور وزرعی جدت جنرل سیکریٹریٹ کا ایک سرکاری سطح کاوفدپاکستان کادورہ کریگا اس معاہدے کے تحت پاکستان اس سال اپنا پہلا بین الاقوامی کھجور میلہ منعقد کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }