اردوویکلی(نیوزڈیسک)::متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی امارات نیوز ایجنسی (وام) اور روسی خبر رساں ایجنسی سپوتنک نے اسٹریٹجک تعلقات قائم کرنے اور نیوز سروسز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے امارات نیوز ایجنسی(وام) کے ڈائریکٹر جنرل محمد جلال الریائیسی اور ان کے ہمراہ وفد کا روسی دارالحکومت ماسکو میں سپوتنک کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران ملاقات میں کیا گیا ۔ محمد جلال الریائیسی نے کہا کہ وہ وام اور سپوتنک کے مابین تعاون کومستحکم کرنےکے لیئے منتظر ہیں۔ انہوں نے سپوتنک کی مستقل ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسے پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے۔ فریقین نے اپنی قیادت کی بھرپورحمایت کی بدولت متحدہ عرب امارات اور روس کے مابین بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے وام اور سپوتنک کے مابین اسٹریٹجک تعلقات استوار کرنے پر اتفاق کیا اور نیوزسروسزمیں تعاون بڑھانے کی اہمیت پرزوردیا۔