فلپائن میں 7.1 شدت کا طاقتور زلزلہ، کم از کم 4 افراد ہلاک، 60 زخمی

122

فلپائن میں آج بروز بدھ لوزون کے جزیرے پر 7.1 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا جس سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد علاقوں میں زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت منیلا تک محسوس کیے گئے جہاں بلند و بالا عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کم از کم 4 افراد ہلاک اور 60 کے قریب زخمی ہوئے ہیں تاہم جانی نقصان کی یہ ابتدائی اطلاعات ہیں کیونکہ بہت سی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر کچھ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع کر دی گئی ہے۔

زلزلے کے سبب ابرا میں ایک ہسپتال جزوی طور پر منہدم ہو گیا تاہم حکام کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابرا صوبے میں زلزلے کے مرکز کے قریب لگانگیلانگ کے میئر، روولین ولامور نے ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن سے بات چیت میں کہا کہ ہم ابھی تک آفٹر شاکس کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہمیں مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام نے امداد اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دی ہیں۔

Advertisement

مقامی حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز ابرا صوبے کے شہر لگنگیلانگ کے قریب تھا۔ اس صوبے میں تقریباً ڈھائی لاکھ افراد مقیم ہیں اور اس کے اطراف ناہموار پہاڑ ہیں۔ ابرا صوبے کے نائب گورنر جوئے برنوس نے ایک مقامی ٹی وی کو بتایا کہ اب بھی ہر 15 منٹ بعد آفٹر شاکس محسوس کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ ارضیات کی ڈائریکٹر ریناٹو سولیڈم نے کہا کہ یہ ایک بڑا زلزلہ تھا جس کے شدید آفٹر شاکس کی بھی توقع ہے۔

فلپائن بحرالکاہل کے رنگ آف فائر کے ساتھ ہی واقع ہے اور بحرالکاہل کے اس پار ہی فالٹس لائن کا ایک وسیع علاقہ ہے جہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }