ہزاروں پاکستانی ڈاکٹرزبھی اہل خانہ سمیت اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
دبئی (اردوویکلی):: امارات میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز سمیت تمام ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے انتہائی شاندار خبر ، اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای میں میڈیکل شعبہ میں خدمات انجام دینے والے تمام ڈاکٹرزکو 10 سال کے لیے گولڈن ویزہ جاری کیا جائے گا۔ڈاکٹرزکے ساتھ انکے اہل خانہ بھی گولڈن ویزہ سہولیات سے مستفید ہوسکیں گےاماراتی میڈیا کے مطابق نائب صدر و وزیر اعظم متحدہ عرب امارات وحاکم دبئی عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد امارات میں مقیم تمام ڈاکٹرز کو جلد ہی 10 سالہ گولڈن ویزے جاری کر دیئے جائیں گے۔ ڈاکٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ10 سالہ گولڈن ویزہ (اقامہ) حآصل کرنے کے لیے اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔ عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس شاندار سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹرزکی کورونا وباکے خلاف لڑائی میں شاندار خدمات کا اعتراف بھی کیا۔اماراتی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امارات میں مقیم ایسے وہ تمام ڈاکٹرزجوہیلتھ اتھارٹی سے منظورشدہ ہیں وہ ستمبر 2021تک گولڈن اقامے کے حصول کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ویزہ ڈیپارٹمنٹس کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ لائسنس ہولڈرز ڈاکٹرز سے گولڈن ویزہ کی درخواستیں وصول کرناشروع کر دیں۔یادرہےکہ کچھ عرصہ قبل اماراتی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ دُنیا بھر کے ایک لاکھ پروگرامرز کو گولڈن ویزے جاری کیئے جائیں گے۔ تاکہ امارات میں اگلے پانچ برس کے دوران ایک ہزار ڈیجیٹل کمپنیاں قائم کرنے کا ہدف پورا کیا جا سکے۔