بیروت (نیوزڈیسک)::ہفتہ رواں میں لبنان میں پاکستان کے سفیرسلمان اطہر نے پاکستان ہاؤس میں ایشیا پیسیفک گروپ کے سفیروں کے اعزازمیں ایک پرتکلف عشائیہ کااہتمام کیاجس میں چین، ملائیشیا، کوریا، بنگلہ دیش سری لنکا، قازقستان اور آسٹریلیا کے سفیر شامل تھے۔ عشائیہ میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر برائے لبنان بھی خصوصی طورپرشریک ہوئے۔