دبئی(نیوزڈیسک):: متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرفیصل نیازترمذی نے دبئی پورٹ ورلڈ میں حکومتی تعلقات کے ڈائریکٹر جناب عمر المہیری سے9دسمبرکوانکے آفس میں ملاقات کی۔دونوں اطراف نے باہمی فائدہ مند شراکت داری کا جائزہ لیا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان علاقائی رابطوں اور بندرگاہی رابطوں کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔