ڈاکٹر نازیہمحمد یعقوب کو حاکم عجمان اوربانی تھمبے گروپ،یو اے ای کیجانب سے گرانقدرخدمات پرتعریفی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
میں بانی صدر تھمبے یونیورسٹی ہسپتال، عجمان کی شکر گزار ہوں(ڈاکٹرنازیہ)
عجمان(نیوزڈیسک)::ایو میڈیکل سنٹرعجمان میں خدمات انجام دینے والی یواے ای کی معروف پاکستانی ڈاکٹر نازیہ محمد یعقوب، کوگزشتہ دنوں یواے ای کے 53ویں قومی دن پرتھمبے میڈسٹی عجمان میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں عجمان کے حکمران اور تھمبے گروپ-یو اے ای کے بانی صدر کی جانب سے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ان کی گرانقدر خدمات پر انہیں تعریفی ایوارڈ سے نوازا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرنازیہ نے کہا کہ میں تھمبے یونیورسٹی ہسپتال، عجمان کے بانی صدر کی شکر گزار ہوں کہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں میری محنت اور خدمات کے لیے متحدہ عرب امارات میں بہت سے دوسرے لوگوں کے درمیان اس کا اعتراف اور اعزاز سے نوازے جانے کی تعریف کرتی ہوں۔ میں اس عظیم کامیابی کے لیے اپنے تمام معاون عملے کے تعاون کی بھی بے حد مشکور ہوں