حسن افضل خان نے دبئی میں قونصل جنرل کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے نیک تمناؤں کااظہار

53
 دبئی(اردوویکلی):: حسن افضل خان نے بحیثیت قونصل جنرل دبئی چارج سنبھال لیا،حسن افضل خان 19سفارت کاری کے میدان میں 19 سالہ وسیع تجربہ رکھتےہیں۔ حسن افضل خان نے گزشتہ روزڈپٹی ڈائریکٹر وزارت برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون، جناب راشدالقصیرسے دبئی آفس میں ملاقات کی اور انہیں بحیثیت قونصل جنرل دبئی وناردرن ایمیریٹس اپنی تعیناتی کی سرکاری دستاویزات پیش کیں۔ال قصیر نے حسن افضل خان کو خوش آمدید کہا اور انہیں نئی ذ مہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ پاکستانی قونصل خانہ دبئی کی جانب سے اس حوالے سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وسیع سفارتی تجربے کے حامل حسن افضل خان اس سے قبل ساوتھ افریقہ،برلن اور ویتنام میں وزارت خارجہ پاکستان کے ماتحت سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ قونصل جنرل دبئی تعیناتی سے قبل وزارت خارجہ پاکستان کے ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں بطور ڈائریکٹرجنرل اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }