ریپڈ ٹیسٹ کا انتظام متعلقہ ائیرپورٹ پرہی ہوناچاہیئے(انجینئیرمحمدجاوید)۔

151
دبئی(اردوویکلی)::اوورسیز پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں خدا خدا کرکے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستان سے فلائٹس کی اجازت دے دی پانچ اگست سے فلائیٹس کے آغازکا اعلان ہواجس میں مسافروں کا یواے ای سے مکمل ویکسینیٹڈ ہونا ، کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ اورآئی سی اے اپروول اور فلائٹ کے اڑنے سے 4گھنٹے پہلے ایک ریپڈ ٹیسٹ کی شرط رکھی گئی تھی  باقی کام تو مسافرحضرات نے مکمل کرلیئے مگر ریپڈ ٹیسٹ کے لیئے سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں مسافر پاکستان کے کئی ایئرپورٹس پرذلیل وخوارہوتے ہوئے نظر آئے میری حکومت پاکستان کے مجازحکام سے درخواست ہے کہ جلد از اسلام آباد ،لاہور، کراچی اور پشاور ایئر پورٹ کے اندر ریپیڈ ٹیسٹ سنٹر قائم کریں اور اوورسیز کواس پریشانی سے نجات دلائیں۔ ان خیالات کااظہار ممتازسماجی کارکن انجینئیر محمدجاوید نے نمائیندہ اردوویکلی سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }