پاکستان نیول شپ ’’یرموک‘‘ پر استقبالیہ عشائیہ کا اہتمام

39

پاکستان نیوی شپ ’’یرموک‘‘ پر استقبالیہ عشائیہ کا اہتمام

سیکرٹری دفاعی پیداوارلیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدرمہمان خصوصی تھے

سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی سمیت ممتازشخصیات کی شرکت

ابو ظہبی (اردوویکلی)::گزشتہ رات ابوظہبی- متحدہ عرب امارات میں پاکستان نیول شپ ’’یرموک‘‘ پرایک سادہ مگرپروقار استقبالیہ عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سیکرٹری برائے دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر نے بطور مہمان خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی۔
 سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمانڈنگ آفیسر پی این ایس یرموک نے اپنے خیر مقدمی کلمات میں بحر ہند کے علاقہ میں سمندری تحفظ کے لئے پاکستان بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔
پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقے میں استحکام اور سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور یو اے ای کے باہمی تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔
عشائیہ کا آغاز کیک کاٹنے کی تقریب کے ساتھ ہوا جس کے بعد مہمانوں کی تواضع روایتی لذیذ پاکستانی کھانوں سے  کی گئی۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے سینئر دفاعی عہدیداروں اور مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }