متحدہ عرب امارات میڈیا سیکٹر کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے(شیخ منصوربن زایدآل نہیان)۔

94
متحدہ عرب امارات ایک "عالمی میزبان اور مربوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی وجہ سے پورے میڈیا سیکٹر کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔”(شیخ منصور بن زاید آل نہیان)
متحدہ عرب امارات میں گلوبل میڈیا کانگریس 2022کا انعقاد غیرمعمولی پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::نائب وزیر اعظم ووزیر برائے صدارتی امورعزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے کہا ہے کہ مربوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بدولت متحدہ عرب امارات کو تمام میڈیا میں عالمی میزبان اور موثر ترین پلیٹ فارم کی حیثیت حاصل ہے ان کا کہنا تھا کہ اس تناظر میں صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان ، نائب صدر و وزیراعظم وحاکم دبئی عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اورولی عہد ابوظہبی ونائب سپریم کمانڈرمسلح افواج متحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان کی ہدایات کے مطابق معاون قانونی اور قانون سازی کا ماحول موجود ہے جبکہ میڈیا میں تمام قومیتوں اور بین الاقوامی کمپنیوں کو پرکشش طرز زندگی دستیاب ہے،ان خیالات کااظہارعزت مآب شیخ منصور بن زایدآل نہیان نے گلوبل میڈیا کانگریس کے پہلے ایڈیشن  کے انعقاد بارے اعلان کرتے ہوئے کہی گلوبل میڈیاکانفرنس 15 سے 17 نومبر 2022 کو ابوظہبی میں منعقد ہونے جارہی ہے یاد رہے گلوبل میڈیا کانفرنس کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن کمپنی (اڈنیک)کی جانب سے امارات نیوز ایجنسی، وام کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس ، میڈیا شعبے کیلئے ایک غیرمعمولی پلیٹ فارم ہوگا۔ اس میں میڈیا کانفرنس اور نمائش کاانعقاد ہوگا جس سے میڈیا اداروں کو شراکت داری اور تعاون نیز معاہدوں کو انجام دینے کیلئے تبادلہ خیال کا موقع ملے گا تاکہ انکے پیغام انسانیت کی خدمت کریں اور معاشروں کو کارآمد اور قابل قدر و ساکھ والا میٹیریل فراہم کرکے تعاون کیا جائے۔ اس ایونٹ میں بڑی تعداد میں میڈیا کے قائدین اورعالمی اثرورسوخ رکھنے والوں کے ساتھ ماہرین تعلیم و دانش اورطلباء بھی شریک ہونگے ۔اس عالمی میڈیا کانگریس میں کئی کلیدی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا جن میں میڈیا شعبے کیلئے قابل ذکر ڈیجیٹل کمیونی کیشن ، مصںوعی ذہانت اور ایڈوانسڈ ٹیکنالوجیز اور تخلیقی عمل شامل ہیں ۔اس میں صحافت،ریڈیو، ٹیلیویژن،انٹرنیٹ،سوشل میڈیااور عالمی اثروروسوخ کے حوالے سے خصوصی سیشن بھی منعقد کیئے جائینگے۔ یہ ایونٹ، گلف ریجن، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی میڈیا مارکیٹس میں شامل ہونے کی خاطر دلچسپی رکھنے والی عالمی کمپنیوں کیلئے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت کا حامل بھی ہوگا (نیوزوتصویربشکریہ وام)۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }