متحدہ عرب امارات نے 30 اگست سے سیاحتی ویزے جاری کرنے کااعلان کردیا

335
متحدہ عرب امارات نے تمام ممالک کے ویکسین والے افراد کے لیے سیاحتی ویزے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ 30 اگست سے  تمام ممالک کے لوگوں کے لیئے سیاحتی ویزے کھول دیئے جایئں گے، بشرطیکہ انہوں نے مکمل طور پر ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ کوویڈ 19 ویکسین لگوائی ہو۔یہ عوامی صحت اور اہم شعبوں کی سرگرمیوں کے درمیان توازن پیدا کرنے اور پائیدار بحالی اور معاشی نمو کے حصول کے لیے قومی کوششوں کی حمایت میں ملکی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوزایجنسی وام کے مطابق مذکورہ فیصلے کا اطلاق ان ممالک کے مسافروں پر بھی ہوگا جن پر سفری پابندیاں ہیں۔ سیاحتی ویزا پر آنے والے مسافروں کو لازمی طور پر ہوائی اڈے پر پی سی آر ٹیسٹ کراناہوگا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }