اب کچھ مقامات پرفیس ماسک پہننےکی شرط ختم

168
ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں کچھ مخصوص مقامات پر فیس ماسک لازمی پہننے کی شرظ ختم کردی گئی مگر اس کے باوجود لوگوں کو اب بھی دو میٹرکا محفوظ جسمانی فاصلہ رکھنے کی ضرورت ہوگی ۔ متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبرنیوزایجنسی( وام )کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امارات میں بعض جگہوں پر اب سے فیس ماسک پہننے کی ضرورت نہیں پڑے گی ایک ہی گھر میں رہنے والے رہائشیوں کے ساتھ ساتھ ساحل سمندر پر جانے والوں ،ایک ہی خاندان کے افراد کاگاڑی میں سفرکے دوران،صالون اور بیوٹی سینٹرز میں ،میڈیکل سینٹرز میں کے لیے اور سوئمنگ پول میں رہتے ہوئے فیس ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم لوگوں کو اب بھی دو میٹر کا محفوظ جسمانی فاصلہ رکھنے کی ضرورت ہوگی۔تایا گیا ہے کہ یو اے اے حکام کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے ، وزارت صحت اورنیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اب بھی غیر مستثنیٰ جگہوں پر فیس ماسک پہنیں ، کیوں کہ تمام مطالعات نے تصدیق کی ہے کہ فیس ماسک وائرس سے بچاؤ کا سب سے اہم ذریعہ ہے ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }