۔(اردوویکلی)::کھیل کودصحت مندمعاشرے کے عکاس ہیں کبڈی پنجاب کاثقافتی اور روائتی کھیل ہے جس پر ہمیں فخرہے ان خیالات کااظہارممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عبداللہ یوسف وڑائچ نے منڈ دھدرا انٹر نیشنل کبڈی فائنل میچ میں کیا۔چوہدری عبداالہ یوسف تقریب کے مہمان خصوصی تھے فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے ونر اور رنر اپ ٹےم میں ٹرافی تقسیم کیں اورنمایاں انفرادی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں بھی نقد انعام اورٹرافی تقسیم کیں اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور منڈ دھدرا سپورٹس فیسٹیول کے روح رواں چوہدری علی دھدرا اور چئیر مین چوہدری اظہر منڈ اور چوہدری اشرف گوندل بھی ہمراہ موجودتھے۔