آئی سی اے نے زائدالمیعاد انٹری پرمٹس اور ویزہ والوں کی ڈیڈلائن میں ایک ماہ کی توسیع کردی

اوورسیزپاکستانیوں کے لیئے بڑی خوش خبری

109

متحدہ عرب امارات کی شہریت و شناخت کی وفاقی اتھارٹی ، آئی سی اے نے زائد المیعاد انٹری پرمٹس(وزٹ ) اور ویزہ کے حامل افراد کو 11 اگست 2020 تک کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی مزید توسیع کردی ہے تاکہ وہ ملک سے روانہ ہوسکیں اور اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیئے انہیں ہر قسم کے جرمانے سے بھی استثنی دے دیا  ہے – اتھارٹی کا یہ فیصلہ ، متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی جانب سے غیرملکیوں کیلئے انٹری اور ریزیڈنسی قواعد و فیصلوں سے متعلق ملک کے قومی اقدامات کے عمل کا حصہ ہے ۔ اتھارٹی نے واپس جانے والوں کو اس مہلت سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی ہے اور اس پر عملدرآمد کویقینی بنانے کاکہاہے تاکہ مستقبل میں ایسے افراد کودوبارہ متحدہ عرب امارات آنے میں آسانی رہے اور کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے (نیوزبشکریہ وام)۔۔۔۔۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }