ایڈیپک 2021 کاآغاز،دنیا بھر سے توانائی صنعت کے رہنماؤں کی شرکت

70
ایڈیپک 2021 کاآغاز،پہلے دن ہی ہزاروں افرادکی شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::سال رواں کاعالمی توانائی صنعت کا سب سے اہم سالانہ ایونٹ ایڈیپک شروع ہوگیا جو 18 نومبر تک جاری رہے گا،ایڈیپک کانفرنس میں توانائی صنعت کو کوویڈ19 کے بعد درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ یہ کانفرنس صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی سرپرستی میں اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی ایڈنوک کے زیر اہتمام منعقد کی جارہی ہے۔ سی اوپی 26 کے فوراً بعد ہونے والی ایڈیپک 2021 عالمی توانائی پر ہونے والا پہلا فورم ہے جس میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی اجلاس کے اہم فیصلوں کا جائزہ لیتے ہوئے توانائی صنعت کے مستقبل کی پالیسی اور کاروباری ماحول کی تشکیل کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ایڈیپک میں اسٹریٹجک اور تکنیکی اہمیت کی حامل متعدد کانفرنسز کا انعقاد کیا جائےگا جس میں ایڈیپک 2021 اسٹریٹجک کانفرنس میں 1ہزار سے زیادہ ماہرین شریک ہوں گے جن میں 160 وزرا،چیگ ایگزیکٹوآفیسرز اور پالسیسی ماہرین 160 سے زائد سیشنز میں شرکت کریں گے۔ اسٹریٹجک پینلز، رہنماوں کے انٹرویوز اور کلیدی خطابات کے ذریعے، توانائی صنعت کے رہنما ابھرتے ہوئے توانائی شعبے کے رجحانات کو اجاگرکرنے اور صنعت کے اہم موضوعات کے حوالے سے توانائی کے بدلتے ہوئے منظر نامے کا جائزہ لیں گے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }