ہونہارپاکستانی طالبہ مدیحہ فرمان حیدرکو10سالہ گولڈن ویزہ کااجرا

۔10سالہ گولڈن ویزہ میرے لیئے بہت بڑااعزازہے(مدیحہ فرمان)

255
 یواے ای کا10سالہ گولڈن رہایشی ویزہ ملنا میرے لیئے اعزازکی بات ہے (مدیحہ فرمان)
ابوظہبی(اردوویکلی):شیخ خلیفہ یونیورسٹی ابوظہبی میں مکینیکل انجینرنگ میں ماسٹرزکرنے والی ہونہارپاکستانی طالبہ مدیحہ فرمان حیدرکوحکومت متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10سالہ گولڈن ویزہ دیاگیایہ ویزہ مدیحہ فرمان کوانکے شاندار تعلیمی کیریر کومدنظررکھتے ہوئے دیاگیاہے ۔گولڈن رہایشی ویزہ ملنے پرمدیحہ فرمان نے کہا کہ10سالہ گولڈن ویزہ میرے لیئے بہت بڑااعزازاورخوشی کی بات ہے ۔جس پر میں ابوظہبی امیگریشن ڈپارٹمنٹ اورحکومت متحدہ عرب امارات کی مشکورہوں اوریواے ای کے حکمرانوں کی صحت وتندرستی اور سلامتی کے لیئے دعاگو ہوں مدیحہ نے کہا کہ حکومت ۔نے میری تعلیمی خدمات کوسراہتے ہوئے مجھے اورمیری پوری فیملی کو جو10 سالہ گولڈن ویزہ جاری کیاہے میرے لیئے بہت بڑااعزازہے  میں یواے ای کی تعمیروترقی کے لیئے اپنی خدمات اسی طرح انجام دیتی رہونگی اس موقع پرمدیحہ فرمان کے والد فرمان حیدرنے کہا کہ مجھے اپنی بیٹی پرفخرہے اس نے ہمیشہ نمایاں کامیابی حاصل کی ۔یادرہے حکومت متحدہ عرب امارات کی جانب سے یواے ای میں زیرتعلیم ہونہارطلبہ وطالبات ،ڈاکٹرز،انجینئیرز اور مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کے حامل پروفیشنلز کویوے ای کا10سالہ سنہری رہایشی ویزہ اسکیم کے تحت دیاگی۔تصویرمیں مدیحہ فرمان اپنے نومولودبچے اور والد کے ہمراہ امیگریشن حکام سے 10سالہ سنہری رہایشی ویزہ وصول کرتے ہوئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }