سہیل میرکے اعزازمیں ملک محبوب ربانی اعوان کی جانب سےگرینڈعشائیہ
سہیل میرکے اعزازمیں ملک محبوب ربانی اعوان کی جانب سےگرینڈعشائیہ
دوست احباب کی بھرپورشرکت معزز مہان کوخوش آمدیدکہا
مہمانوں کی تواضع من واقسام کے سی فوڈ سے کی گئی
ابوظہبی(اردوویکلی)::مہمان بھی خوش مزاج ہوں اورابوظہبی کاموسم بھی خلاف توقع خنکی اور سرد ہو اور ایسے موسم میں مہمانوں کی تواضع گرما گرم سی فوڈ سے کی جائے توکیابات ہے ؟آج شام ابوظہبی کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت طارق محمودآف ریڈکوبن جمعہ ریڈیمکس کے برادران لااورراولپنڈی کے معروف بزنس مین سہیل میر ابوظہبی پہنچے توچئیرمین پاکستان مسلم لیگ (ن)ابوظہبی وچئیرمین ربانی گروپ آف کمپنیز ملک محبوب ربانی اعوان نے معززمہمان کے اعزازمیں میناابوظہبی کے ایک معروف سی فوڈ ریسٹورنٹ میں خصوصی دعوت کااہتمام کیا۔
جس میں معززمہمان سہیل میرکے علاوہ ،طارق محمودآف ریڈکوبن جمعہ ریڈیمکس،محمدحلیم،طارق جاوید قریشی صدرگرینڈ اوورسیزکلب ابوظہبی ،راجہ محمدشفیق جنجوعہ،چوہدری محمداکرام جوڑا،چوہدری محمد اسجد،ملک اظہرربانی اعوان راجہ محمدابوبکر،عمران علی جنجوعہ ،چوہدری ظہیراحمد،،اکمل عباس ،چوہدری ارشد،ملک ماجد محبوب ربانی اعوان سمیت دیگردوستوں نے شرکت کی ۔میزبان ملک محبوب ربانی اعوان نے موسم کی نزاکت کومدنظررکھتے ہوئے مہمانوں کی تواضع فریش سی فوڈ سے کی ساحل سمندرپرواقع اس معروف ریسٹورنٹ میں گرماگرم سی فوڈ سے تمام دوستوں نے بھرپورانجوائے کیا۔ اور مزیدار کھانے اور میزبان تقریب ملک محبوب ربانی اعوان کی پرخلوص اور چاہت بھری میزبانی اور مہمان نوازی کی تعریف کی اور پرتکلف گرینڈ عشائیہ کتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔

