ابوظہبی میں داخلے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان

نئی پابندیوں کااطلاق 30دسمبرسےہوگا

321
ابوظہبی نے مسافروں کے لیے تازہ ترین داخلہ قوانین کا اعلان کردیا۔
۔30دسمبر سے ویکسین لگوانے والے افراد الحوسن ایپ پر گرین سٹیٹس دکھائیں گے
ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی میں داخلے کے لیے گرین پاس اور پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ، ویکسین لگوانے والے افرادکو الحوسن ایپ پر گرین سٹیٹس دکھاناہوگا اور غیر ویکسین شدہ کیٹیگریز کو 96 گھنٹوں کے اندرموصول ہونے والا منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے متحدہ عرب امارات کے اندر سے امارات میں داخل ہونے کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کیا ہے جس میں ویکسین لگائے گئے افراد کے لیے گرین پاس اور ان لوگوں کے لیے منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ درکار ہے جنہیں ویکسین نہیں لگائی گئی۔ گرین پاس کی میعاد فی الحال 14 دن ہے، یعنی لوگوں کو الحسن ایپ پر گرین اسٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے کم از کم ہر دو ہفتے بعد منفی پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں ممکنہ کوویڈ19 کیسز کا پتہ لگانے کے لیے دارالحکومت کی سرحدوں پر  سکینرز کا استعمال جاری رہے گا۔ ممکنہ طور پر مثبت  کیسز والے لوگوں کو سائٹ پر موجود ٹیسٹنگ سنٹر میں بھیجا جائے گا اور 20 منٹ کے اندر نتائج کے ساتھ مفت اینٹیجن ٹیسٹ دیا جائے گا  جمعرات 30 دسمبر 2021ء سے ممکنہ کورونا کیسز کا تیزی سے پتہ لگانے کے لیے سکینر استعمال کرنے کے علاوہ داخلے کے نئے تقاضے صحت عامہ کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر کو بڑھانے کی کوششوں کے مطابق ہیں ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }