راجہ شفیق جنجوعہ کی جانب سے ثاقب قریشی کے اعزازمیں عشائیہ تقریب کااہتمام

14

راجہ شفیق جنجوعہ کی جانب سے ثاقب قریشی کے اعزازمیں عشائیہ تقریب کااہتمام

دوست احباب کی بڑی تعدادمیں شرکت۔

ابوظہبی(نیوزڈیسک)::محبتوں کے سفیر،مندراکی ہر دلعزیز شخصیت ثاقب قریشی کے اعزازمیں ابو ظہبی میں مقیم  دوستوں کی جانب سے محبتوں کا سلسلہ جاری،گزشتہ رات معروف سماجی وکاروباری شخصیت سینئیررہنماپاکستان مسلم لیگ ن ، راجہ محمد شفیق جنجوعہ کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے مہمان ثاقب قریشی  کے اعزاز میں ابوظہبی کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ میں ایک شاندار عشائیہ تقریب  کا اہتمام کیاگیا جس میں چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن ابو ظہبی ملک محبوب ربانی اعوان،طارق محمود آ ف ریڈ کو،معروف بزنس مین راجہ ظفرآف مندرا،مینجنگ ڈائریکٹرگرین لینڈاسکیپنگ ابوظہبی ، چوہدری محمد اکرام جوڑا،راجہ ابوبکر چیف سرویر، قاضی عابدمحمودآف مندرا، خالد محمود،راجہ عثمان شفیق جنجوعہ،مینجنگ ڈائریکٹرلاہورلینڈاسکیپنگ طارق محمود اور دیگر نے شرکت کی ۔عشئیہ تقریب میں موجود دوستوں کا کہنا تھا ثاقب قریشی ایک مخلص اور ہمدرد انسان ہیں یہی وجہ ہے ایک عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے حلقہ احباب ان کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ گلف  آمدپر دوست احباب کی جانب سے جو عزت اور پیار ان کو ملا شاید ہی کسی اور کو ملا ہو۔ اس موقع پر ثاقب قریشی نے تمام دوستوں کی خصوصاً میزبان تقریب راجہ محمد شفیق جنجوعہ کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا جس خوبصورت انداز سے گلف کے تمام دوستوں نے اپنا قیمتی وقت دیا میں تہہ دل سے ہر ایک کا مشکور و ممنون ہوں عشائیہ کے اختتام پرپاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ترقی وخوشحالی اورسلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئ۔ثاقب قریشی کی عشائیہ تقریب میں آمدپرچئیرمین پی ایم ایل(ن)ابوظہبی ملک محبوب ربانی اعوان اورانجینئیرقاضی عابد کی جانب سے مہمان ثاقب قریشی کوپھولوں کے گلدستے پیش کئیے گئے۔

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }