ڈراپ ان پچز کے منصوبے سے پیچھے ہٹنے کی خبروں پر پی سی بی کی وضاحت

53

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے ڈراپ ان پچز کے منصوبے سے پیچھے ہٹنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر کام کرنے کے لیے ایک آسٹریلوی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پی سی بی نے اس بات کا اعادہ کیا اور دوبارہ زور دیا کہ تمام منصوبے ٹریک پر ہیں اور بورڈ پہلے ہی آسٹریلوی مٹی کے لیے آرڈر جمع کرا چکا ہے، جس کی پاکستان آمد اگلے ماہ متوقع ہے۔

ایڈیلیڈ اوول کے ہیڈ کیوریٹر ڈیمین ہوگ کو ڈراپ ان پچز کی تنصیب کے منصوبے پر پیش رفت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ڈراپ ان پچز  کے متعلق ارادہ بدل لیا

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہاگ اگلے ماہ پاکستان آنے والے ہیں تاکہ مقامی کیوریٹروں کے ساتھ اپنی مہارت کا اشتراک کریں، جو اس پر عمل درآمد کو تیز کرے گا۔

اس سے قبل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ پی سی بی ڈراپ ان پچز کے خیال سے پیچھے ہٹ گیا ہے اور اس کے بجائے وہ موجودہ پچوں کی تزئین و آرائش پر توجہ دے رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }