ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات ابوظہبی کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت مینجنگ پارٹنر ٹیکنیکل سینٹر کنٹریکٹنگ لمیٹڈ ابوظہبی حاجی چوہدری جہانگیر اخترکی جانب سے نامزد امیدواربرائے مٸیر ضلع جہلم وسابق ممبرقومی اسمبلی حلقہ این اے 66جہلم چوہدری ندیم خادم کےاعزاز میں ابوظہبی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پروقار عشائیہ تقریب کااہتمام کیا گیاجس میں سابق صدرمرکزپاکستان ابوظہبی وصدرپاکستان مسلم لیگ (ن)ابوظہبی چوھدری محمدصدیق ،کونسلربلدیہ دینہ قاضی نثار،طارق جاوید قریشی،افتخار حسین مینجراتحاد ائرویز ابوظہبی ،بشارت حسین،محمداجمل خان،یاسر منیرکیانی،چوہدری ارشد،میاں اعجازحسین، ،چوہدری عمر ان گجر، چوہدری اللہ دتہ ،چوہدری آصف ،چوہدری الیاس ،چوہدری شکیل سمیت دیگرمہمانوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ میزبان تقریب حاجی چوہدری جہانگیراخترنے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں اورمہمان خصوصی چوہدری ندیم خادم کی آمد پر سب کافرداً فرداًشکریہ اداکیا۔