شیخ عبداللہ بن زایدآل نہیان کادبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کادورہ

پاکستانی سفیرافضال محمود نے وزیرخارجہ یواے ای کااستقبال کیا

125
دبئی (اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امورخارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زایدآلنیہان نے ایکسپو 2020 دبئی میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ یو اے ای میں پاکستان کے سفیرجناب افضال محمود نے  مہمان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا دورہ کے موقع پرشیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ابوظہبی میں دہشت گردانہ حملے میں ایک پاکستانی شہری کی افسوسناک موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سفیرپاکستان کو جاں بحق ہونے والے فرد کی میت کی وطن واپسی اور زخمی ہونے والے پاکستانیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خارجہ یواے ای نے دہشت گردی کے گھناؤنے حملوں کے تناظر میں حکومت پاکستان کی جانب سے حمایت اور اظہاریکجہتی  کو سراہا۔ انہوں نے ایکسپو 2020 میں اپنے ملک کی صلاحیت کو مؤثر طریقے سے اجاگر کرنے پر پاکستان ایکسپو ٹیم کی تعریف کی۔سفیرپاکستان افضال محمودنے وزیرخارجہ سے حالیہ المناک واقع پر گہری تعزیت کا اظہارکیا اورمتحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے حوثیوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ سفیر نے حملے کا نشانہ بننے والے پاکستانی شہری کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی امداد پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان ایکسپو ٹیم کو بھرپور تعاون کی  فراہمی پر متحدہ عرب امارات حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آلنہیان اور سفیرپاکستان  نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے اپنے تعلقات کی پوری تاریخ میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }