خان زمان سرورکی جانب سے تیمورسلیم خان جھگڑاکے اعزازمیں گرینڈعشایئہ

صوبائی وزرا،آفیشلز،مقامی عرب مہمانوں اور بزنس کمیونٹی کی شرکت

189
چیئرمین الابراہیمی گروپ حاجی خان زمان سرورکی جانب سے صوبائی وزیربرائے فنانس وہیلتھ سلیم تیمورجھگڑا،وزیر،محنت وثقافت شوکت یوسف زئی، سلیم اللہ بنگش کے پی کے بی او آئی وفد کے سرکاری وفدکے اعزازمیں پروقار عشایئہ تقریب کااہتمام۔
کے پی کے میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجودہیں قدرتی ذخائرسے مالا مال صوبہ ہے(تیمورخان جھگڑا
متحدہ عرب امارات اور پاکستانی تاجربرادری مل کرکام کرسکتے ہیں (خان زمان سرور
دبئی (اردوویکلی)::دبئی ایکسپو 2020 میں کے پی کے وفد کے کامیاب دورے کے موقع پرچئیرمین الابراہیمی گروپ وممبرایگزیکٹوبورڈ ابوظہبی چیمبرآف کامرس وانڈسٹری حاجی خان زمان سرورکی جانب سے ایک گرینڈعشائیہ تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں مہمان خصوصی وزیر برائے فنانس وہیلتھ خیبرپختونخواہ تیمور سلیم خان جھگڑا، صوبائی وزیرمحنت وثقافت شوکت یوسفزئی،نائب سفیرسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی امتیازفیروزگوندل ۔معاون خصوصی وزیر اعلٰی صنعت و تجارت عبدالکریم ،چیف ایگزیکٹؤ آفیسر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے پی کے،حسان داؤد بٹ ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ شہاب علی شاہ،ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ  بنگشں،ممبران بورڈ آف انویسٹمنٹ خیبرپختوخواہ ،مقامی مہمانوں مسٹربوعبداللہ، سعیدمحمدالمزروعی ،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،ملک محمدشہنازماہل،چوہدری الطاف حسین ،فضل احدباچا،وقاص باچا،حاجی محمدیسین،سہیل خاور،خلیل بونیری،انجینئیرمحمدجاوید،ڈاکٹرسہیل مختار،حاجی دراز خان،کیپٹن کامران آفریدی ،وصال احمدخان، اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کی ایک بڑی تعدادموجودتھی تقریب کے آغازمیں میزبان تقریب چئیرمین الابراہیمی گروپ وممبرایگزیکٹوبورڈ ابوظہبی چیمبرآف کامرس وانڈسٹری حاجی خان زمان سرورنے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمان خصوصی تیمورسلیم خان جھگڑا،دیگرممبران صوبائی اسمبلی ،اور سرکاری وفد خیبرپختونخواہ  کاتقریب میں شرکت پرتہہ دل سے شکریہ اداکیا اور کہا کہ آج کادن میرے لیے بہت بڑی اہمیت کاحامل ہے ، میں ایک عرصہ دراز سے انفردای سطح پر دونوں ممالک کی تاجر برادری کوایک دوسرے کے قریب لانے اور ملکرکام کرنے کے لیئے کوشش کررہاہوں کیونکہ دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے بیشمارمواقع موجود ہیں اور تاجربھائیوں کواس سے بھرپورفائدہ اٹھاناچاہیے اور بالخصوص اس وقت صوبہ خیبرپختونخواہ میں ،ہوٹل انڈسٹری،ٹریول اینڈ ٹورازم،ہیلتھ،،انفراسترکچر،معدینات اور دیگربہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع  موجود ہیں اور موجودہ حکومت ملکی اور غیرملکی انویسٹرزکو ون ونڈوآپریشن کے تحت تمام سہولتیں ایک ہی جگہ پرفراہم کررہی ہے لہذا میری یواے ای میں مقیم پاکستانی اور دیگرتجارتی گروپوں سے اپیل ہے کہ وہ صوبہ خیبرپختونخواہ کا خودوزٹ کریں اور اپنی آنکھوں سے دیکھیں آپ کوبدلا ہواپاکستان نظرآئیگاسرمایہ کاری کے راستے کی تمام رکاوٹوں کودورکردیاگیاہے آپ جس منصوبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں انویسٹمنٹ کریں اورفوراً کام شروع کریں میں بذات خود یہاں کے تاجروں کواپنے خرچہ پر وزٹ کرانے کوتیار ہوں انشااللہ بہت جلدیواے ای سے ایک وفدصوبہ خیبرپختونخواہ کادورہ کریگاجس کے لیئے وزیرصاحبان اور دیگرسرکاری وفد کے ممبران سے اپیل ہے کہ وہ یہاں کی تاجر برادری کوفوقیت دیں انشاااللہ اس کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔ انشااللہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرکے ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنایا جائے گا نہ صرف خیبر پختونخواہ بلکہ  پورے پاکستان میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔
صوبائی وزیربرائے فنانس وہیلتھ تیمورسلیم  خان جھگڑانے  عشائیہ تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک پہلی بارحقیقی ترقی کی جانب چل پڑاہے تبدیلی کاآغاز ہوچکاہے جس کے اثرات جلد رونما ہوناشروع ہوجائینگے،سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جا رھی ھیں،تیمور خان جھگڑا نے مزیدکہا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی دبئی ایکسپو میں شرکت کے بعدبین الاقوامی کمپنیوں  دبئی میں منعقد ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں 40 مفاہمتی یادداشتوں کے معاہدوں (ایم او یوز)پر دستخط کئے ہیں جن سے 8 ،ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ھو گی ،عالمی کمپنیوں نے سیاحت، صنعت، توانائی، بجلی، انفراسٹرکچر، لائیو سٹاک، اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا جس میں الابراہیمی گروپ نے وادی قالام میں الجزیرہ ہوٹل اپارٹمنٹس کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ھے جو اپنی طرز کا جدید ترین اور معیاری فوراسٹار ہوٹل ھو گا۔تقریب سے صوبائی وزیرمحنت وثقافت شوکت یوسف زئی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ھےعوامی فلاح وبہبودکے منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہےصحت،تعلیم جیسے بنیادی مسائل کے پائیدارحل کے لیئے  خیبر پختونخواہ حکومت مثالی اقدامات کر رھی ھے ،امن و امان کی صورتحال بہتر ھو دھی ھے۔ تقریب کے اختتام پرمیزبان حاجی خان زمان سرور نے مہمانوں اور شرکاء تقریب کا شکریہ اداکیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }