چوہدری شہبازرشیدریحانیہ اورچوہدری نوازرشیدریحانیہ کی مسلم لیگ ق میں شمولیت

اس کااعلان دبئی میں چوہدری حسین الہی کی موجودگی میں ایک تاریخی اجتماع میں کیاگیا

113
چوہدری شہبازرشیدریحانیہ کوچئیرمین پبلک سیفٹی کمیشن ضلع گجرات نامزدکرنیکااعلان
ریحانیہ برادران ٹانڈہ کی شمولیت سے مسلم لیگ ق مزیدمضبوط ہوگی(چوہدری حسین الہی)
ریحانیہ برادران کابھرپور ساتھ دینگے (سعادت نوازاجنالہ)
ریحانیہ برادران شرافت اور سماجی خدمت میں علاقہ میں اہم مقام رکھتے ہیں (خالداصغرگھرال)۔
دبئی(چوہدری ارشدسے)::گزشتہ رات دبئی کے ایک فائیواسٹار ہوٹل میں منعقدہ ایک تاریخ سازاجتماع میں ضلع گجرات کے معروف سیاسی خاندان کے چشم وچراغ چوہدری ظہورالہی شہید کے پوتے،سنئیرسیاستدان سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین واسپیکر صوبائی اسمبلی وسابق وزیراعلی پنجاب  چوہدری پرویزالہی کے بھتیجے وسابق قومی وزیرچوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے نوجوان ممبرقومی اسمبلی پاکستان حلقہ این اے 68ومرکزی رہنما مسلم لیگ (ق)چوہدری حسین الہی کی موجودگی میں ٹانڈہ کے معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ریحانیہ برادران ٹانڈہ چوہدری شہبازرشیدریحانیہ اور چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے ریحانیہ فیملی اور ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان ملسم لیگ (ق)میں شرکت کاباضابطہ اعلان کیا اس موقع پر مسلم لیگ ق کے دیگرعمائدین سابق  تحصیل ناظم و جنرل سیکریٹری ضلع گجرات چوہدری سعادت نو ازاجنالہ،سابق ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری خالد اصغر گھرال،چوہدری محمدمقصود گجرچئیرمین یوسی بھراج ، مہر عظیم اختر وچوہدری محمدعلی گھرال  دیگرمسلم لیگی رہنما بھی موجودتھے اسٹیج پرچوہدری حسین الہی ،چوہدری سعادت نوازاجنالہ،چوہدری خالد اصغرگھرال ،چوہدری مقصودگجر،چوہدری شہبازریحانیہ کے ساتھ ریحانیہ فیملی کے بزرگ رہنما وچئیرمین اے ایم گروپ یواے ای وعمان چوہدری محمدزمان ریحانیہ ،ممبرایگزیکٹوبورڈابوظہبی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری وچئیرمین الابراہیمی گروپ ،اوریواے ای کے مقامی جناب محمداکبربھی موجودتھے اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں سے مسلم لیگ ق اورنہ صرف ضلع گجرات بلکہ دیگراضلاع سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی سیاسی وکاروباری شخصیات ،مسلم لیگ ق کےمقامی عہدیداران انجینئیرچوہدری شیربہادرآف شاہ پور،چوہدری اسجد محمودگمٹی،چوہدری محمدارشدآف جنڈپیر،چوہدری قمرانورآف دھول خورد،چوہدری احدگجر،چوہدری قیصرولائت گوندل اظہرسیال،کے علاوہ اوورسیزتنظیموں کے عہدیداران کی بھی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی اور چوہدری حسین الہی اور دیگرمسلم لیگی قائدین کاپرجوش استقبال کرکے ثابت کردیاکہ لوگ ریحانیہ برادران ٹانڈہ اور چوہدری ظہورالہی خاندان سے کتنی محبت رکھتے ہیں تقریب میں آمد پرچوہدری شہبازرشیدریحانیہ،چوہدری نوازرشیدریحانیہ،چوہدری حمزہ نوازریحانیہ ،چوہدری شیربہادراوردیگرتنظیمی عہدیداروں نے چوہدری حسین الہی کاوالہانہ استقبال کیاانہیں پھول پیش کیئے اورتمام مہمانوں کوپھولوں کے ہارپہنائے ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں۔ریحانیہ برادران ٹانڈہ کی جانب سے تاریخ سازتقریب کاآغازتلاوت کلام پاک سے ہواجس کی سعادت حافظ ندیم عباس نے حاصل کی نظامت کے فرائض جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری عامرجٹ نے بحسن وخوبی انجام دیئے۔
چوہدری نوازرشید ریحانیہ اور چوہدری شہبازرشید ریحانیہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری حسین الہی  اور انکی قیادت میں آنے والے دیگرمسلم لیگی قائدین چوہدری سعادت نوازاجنالہ ،چوہدری خالد اصغرگھرال ،چوہدری مقصود گجر کو دبئی آمد پرخوش آمدید کہا اور اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارامقصد صرف اور صرف علاقہ کے عوام کی خدمت ہےیہ ہمیں ہمارے والدمرحوم حاجی چوہدری رشیدریحانیہ مرحوم سے ورثہ میں ملا،ہم پہلے بھی لوگوں کی خدمت کرتے رہے ہیں اور آئیندہ بھی کرتے رہینگے چوہدری برادران سے ہماراپیار محبت کارشتہ آج کانہیں کئ برسوں پرمحیط ہے انہوں نے ہمیشہ ہمیں پیار اور عزت دی جوہم کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ہم آج چوہدری حسین الہی صاحب کی موجودگی میں ایک تاریخ ساز مجمع میں ریحانیہ خاندان اور اپنے تمام ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کااعلان کرتے ہیں اور اس بات کی توقع کرتے ہیں کہ ہماری طرح چوہدری صاحبان بھی ہمارے علاقے کی تعمیروترقی میں ہماراساتھ دینگے۔کیونکہ مسلم لیگ ق میں شمولیت کامقصد ہی علاقے کی فلاح وبہبودہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ضلع گجرات کی تعمیروترقی اور فلاح وبہبود میں چوہدری برادران کاکوئی ثانی نہیں انشااللہ ہم چوہدری حسین الہی صاحب کے ساتھ صدق دل اور خلوص نیت سے قدم سے قدم  اور کندھے سے کندھاملاکرچلیں گے اور انشااللہ ثابت کرکے دکھائیں گے کہ ہم جسکاساتھ دیتے ہیں دل کی گہرائیوں سے اسکے ساتھ ہر طرح کے حالات میں ساتھ کھڑے ہونگے ہم میدان چھوڑنے والے نہیں۔بلکہ ساتھ کھڑے ہونے والے ہیں
چوہدری حسین الٰہی نے چوہدری شہباز رشید ریحانیہ کوپاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت پر خوش آمدیدکہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا چوہدری حسین الہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دیار غیر میں اتنا بڑا جلسہ چوہدری شہباز رشید ریحانیہ کی لوگوں کے ساتھ محبت اور اوورسیز بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کا ثبوت ہے، ہم پاکستان میں بیٹھ کر اتنے بڑے جلسہ کرتے ہیں جبکہ باہرکے ممالک اور بالخصوص متحدہ عرب امارات  میں اتنے بڑے جلسے کاانعقادکرنا یقینا آسان کام نہیں یہ ریحانیہ برادران ٹانڈہ کی لوگوں سے قربت اور محبت کاہی نتیجہ ہے کہ اتنے بڑے اجتما ع کاانعقاد کیاجس پر میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ریحانیہ برادران نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات میں بھی موجود ہے آپ سب نے دبئی میں جو پیار دکھایا ہے اسے کبھی نہیں بھول  پاؤنگا چوہدری حسین الہی نے کہا میں کبھی کبھار سوچتا ہوں  کہ میں نے ایسا کیا کیا ہے کہ آپ سب مجھ سے جو اتنا پیار دکھاتے ہیں میرے تمام ساتھیوں اور حلقہ کی عوام سے یہ وعدہ ہے کہ پیار کے بدلے پیار دونگا عزت کے بدلے عزت دونگا اگر آپ ایک قدم آگے بڑھائیں گے تو میں دو قدم آپ کی طرف بڑھاونگاچوہدری شہباز رشید ریحانیہ اور انکے فیملی ممبران اور انکے ساتھیوں نے جس طرح استقبال کیا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں انشاء اللہ انکو ساتھ لیکر چلوں گا۔  ریحانیہ برادران ٹانڈہ کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اور میری جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق)پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے انشااللہ تعالیٰ جس امید کے ساتھ آپ میرے ساتھ کندھے سے کندھا ملا رہے ہیں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں پوری کوشش کرونگا کہ آپ نے مجھ پر جواعتماد کیاہے اس پر پورا اتر سکوں یہاں پر آنیوالے تمام دوستوں بھائیوں اور بزرگوں کا شکرگزار ہوں جو وقت نکال کر یہاں پر آئے ۔چوہدری حسین الہی نے اپنے خطاب کے اختتام پرچوہدری شہبازرشیدریحانیہ کوچئیرمین پبلک سیفٹی کمیشن ضلع گجرات نامزدکرنیکااعلان کیاجس پرتمام جلسہ حاضرین نے تالیاں بجاکرخوشی کااظہارکیااور چوہدری حسین الہی کے اس فیصلے کوتعریفی الفاظ میں سراہا۔
 چوہدری سعادت نواز اجنالہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شہباز ریحانیہ نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کرنے کا جوفیصلہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ریحانیہ برادران نے دبئی میں اتنابڑا اکٹھ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دبئی میں بڑے مقبول ہیں جلالپور صوبتیاں کے ریحانیہ ہوں یا ٹانڈہ کے ہمارے لئے قابل فخر ہیں جس طرح چوہدری شہباز رشیدریحانیہ، چوہدری نواز رشید ریحانیہ، علاقہ کی خدمت کررہے ہیں وہ قابل فخراور خراج تحسین کے لائق ہے سب کو پتہ ہے انشااللہ تعالیٰ ریحانیہ برادران کو کبھی بھی اپنے فیصلے پر مایوسی نہیں ہو گی ہم انکے ساتھ قدم سے قدم ملاکرچلیں گے اور وہ کبھی بھی اپنے آپ کواکیلا محسوس نہیں کریں گے چوہدری سعادت نواز نے مزید کہا کہ جس کسی کے ساتھ بھی چلونیک نیتی کے ساتھ چلو دل میں منافقت نہیں رکھنی چاہیے انشااللہ تعالیٰ ہم سب ملکر اپنے نوجوان قائد ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کیساتھ ملکر علاقہ کی خدمت کرینگے اور چوہدری حسین الٰہی کوبھاری اکثریت سے دوبارہ ایم این اے منتخب کروائیں گے۔
سابق ممبر صوبائی اسمبلی و تحصیل صدر چوہدری خالد اصغر گھرال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آج انہیں اللہ تعالیٰ نے بہترین تحفہ سے نوازا ہے ریحانیہ برادران کسی تعارف کے محتاج نہیں چوہدری شہباز رشید ریحانیہ، چوہدری نواز رشید ریحانیہ کا مسلم لیگ ق میں شامل ہونا مبارک سے کم نہیں انکی آمد میں 4سے 5سال لگ گئے لیکن دیر آئے درست آئے ان کی شمولیت پرہمارے جن دوستوں نے اپنا کردار ادا کیا وہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں ریحانیہ  فیملی سے ہمارا بھائیوں جیسا رشتہ ہے جو ہمیشہ برقرار رہے گا ہمارے بزرگ چوہدری رشید ریحانیہ نہایت نفیس شخصیت کے مالک تھے ریحانیہ برادران انسانیت کی خدمت کرنیوالے لوگ ہیں ایم این اے چوہدری حسین الٰہی علاقہ کی خدمت کر رہے ہیں خالداصغرگھرال نے مزید کہا کہ ایم این اے چوہدری حسین الٰہی بہت جلد دوبارہ دبئی کا دورہ ۔۔کرینگے اور اوور سیز پاکستانیوں سمیت مسلم لیگیوں سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ یادرہے چوہدری شہبازرشیدریحانہ اور چوہدری نوازرشید ریحانیہ کی پاکستان مسلم لیگ ق میں شرکت سے حلقہ این اے 68 میں پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکالگے گااور آنے والے بلدیاتی اورجنرل الیکشن میں مخالف جماعتوں کو ایک بڑے اپ سیٹ کاسامناکرناپڑے گا۔اور توقع کی جاتی ہے کہ ریحانیہ برادران ٹانڈہ کی پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کے بعدقرب وجوارکی کئی اورشخصیات بھی ق لیگ میں شمولیت کااعلان کرینگی ۔ تقریب کے اختتام پرچوہدری شہبازرشیدریحانیہ،چوہدری نوازرشید ریحانیہ نے مہمان خصوصی ممبرقومی اسمبلی چوہدری حسین الہی اور دیگرمہمانوں کاتقریب میں تشریف آوری پرتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }